کینبر،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنا کر اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ ٹرمپ بیس جنوری کو صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اپنی انتظامیہ کی کوریج پر میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ سابق برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کی مثال دیتے ہوئے ٹرن بل نے کہا کہ سیاستدانوں کو میڈیا کا مقابلہ ایسے کرنا چاہیے جیسے ملاح سمندری لہروں کا کرتے ہیں۔ آج سڈنی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امریکی صدر کو میڈیا پر سے اپنی توجہ ہٹا لینی چاہیے۔